ایک کروڑ روپے سے زائد کی انگوٹھی چوری، مقدمہ درج

سابق وفاقی وزیر مرحوم بشیر بلور کی بہو اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رہنما ثمر ہارون بلور فائل فوٹو سابق وفاقی وزیر مرحوم بشیر بلور کی بہو اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رہنما ثمر ہارون بلور

سابق وفاقی وزیر مرحوم بشیر بلور کی بہو اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی رہنما ثمر ہارون بلور کی قیمتی انگوٹھی چوری ہوگئی۔

اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں انگوٹھی چوری کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق انگوٹھی کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔

انگوٹھی چوری کا مقدمہ ثمر ہارون بلور کی درخواست پردرج کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق چار قیراط ہیرے کی انگوٹھی مرحوم شوہر ہارون بشیر بلور نے تحفے میں دی تھی، ایک فنکشن پر پہن کر گئی تھی،گھر آکر اتاری تو چوری ہوگئی۔

میرے گھر میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ نہیں ہے، پانچ ملازمین کام کرتے ہیں، ملازمین کو شامل تفتیش کرکے انگوٹھی برآمد کرائی جائے۔

 

install suchtv android app on google app store