اے این پی کا پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت کرنے کا فیصلہ

اے این پی کا پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو اے این پی کا پی ڈی ایم کے احتجاج میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے کل کیے جانے والے احتجاج میں شرکت کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اے این پی کے صوبائی صدرایمل ولی خان نے اس ضمن میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج کے حوالے سے پارٹی کی صوبائی ترجمان کا بیان توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔

انہوں نے کہا ہمارا مؤقف یہ تھا کہ پارٹی کو باضابطہ دعوت دی جائے گی تو فیصلہ کیا جائے گا، اب پارٹی نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ اے این پی کل ہونے والے احتجاج میں شرکت کر ے گی۔

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے واضح کیا کہ پی ڈی ایم کے احتجاج کے بعد پارٹی بھی اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

install suchtv android app on google app store