اے این پی نے نگران وزیر اعلیٰ کے پی کیلئے کس کا نام تجویز کیا؟

اے این پی نے نگران وزیر اعلیٰ کے پی کیلئے کس کا نام تجویز کیا؟ فائل فوٹو اے این پی نے نگران وزیر اعلیٰ کے پی کیلئے کس کا نام تجویز کیا؟

خیرپختونخوا میں نگران وزیر اعلیٰ کون ہوگا؟ حکومت اور اپوزیشن نے مشاورتی عمل کا آغاز کردیا۔وزیراعلیٰ محمود خان نگران وزیراعلیٰ کےنام کو حتمی شکل دینے کیلئے سرگرم ہیں اور انہوں نے پارٹی رہنماؤں سےمشاورت شروع کردی ہے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے بھی اجلاس طلب کیا، اجلاس میں اپوزیشن کے پارلیمانی لیڈرز کو مدعو کیا گیا۔

اجلاس میں سردار حسین بابک، سردار یوسف، نگہت اورکزئی اور شگفتہ ملک نے شرکت کی۔

اس حوالے سے اکرم درانی نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ایک پلیٹ فارم پر ہے، اجلاس کا مقصد ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا تھا، وزیراعلیٰ محمود خان کی جانب سے ابھی تک کوئی بات نہیں کی گئی۔

سردار یوسف نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ کے نام سے متعلق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

ادھر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما غلام احمد بلور کی رہائش گاہ پر مولانا فضل الرحمان، اپوزیشن لیڈر اکرم درانی اور گورنر غلام علی کی بیٹھک ہوئی، اے این پی نے نگران وزیر اعلیٰ کیلئے ظفر اللہ خان کا نام تجویز کر دیا۔

install suchtv android app on google app store