صدر کے تاریخ دینے سے ملک مزید بحران کا شکار ہوگا: ن لیگ، پی پی

 قمر زمان کائرہ اور خرم دستگیر فائل فوٹو قمر زمان کائرہ اور خرم دستگیر

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ عبوری صدر عارف علوی الیکشن کی تاریخ دینےکا اختیار نہیں رکھتے۔ خرم دستگیر اور قمر زمان کائرہ نے کہا کہ صدر کے تاریخ دینے سے ملک مزید بحران کا شکار ہوگا۔

نجی ٹی وی پروگرام میں انتخابات کے انعقاد پر الگ الگ مؤقف رکھنے والی (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی میں یک زبان ہوگئیں۔ پروگرام میں خرم دستگیر اور قمر زمان کائرہ نے کہا کہ صدر کے تاریخ دینے سے ملک مزید بحران کا شکار ہوگا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہےکہ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے کسی بھی وقت الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ صدر مملکت کی وزیرقانون سے ملاقات میں الیکشن تاریخ کے اعلان پر بات ہوئی۔

ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت کے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق تاثر غلط ہے، صدرمملکت کی الیکشن سےمتعلق مشاورت جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store