پرویز الہی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پرویز الہی فائل فوٹو پرویز الہی

اسلام آباد کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

اس سے قبل اسلام آباد کی عدالت میں پیشی کے موقع پر پرویز الٰہی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی جس میں انہوں نے بتایا کہ مجھے رات بھر تھانہ سی آئی اے میں رکھاگیا ہے۔

تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہےکہ ان کا پریس کانفرنس کا بالکل ارادہ نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھ سے کسی نے کیا ملاقات کرنی، میں ہی کسی سے ملاقات نہیں کرناچاہتا، پریس کانفرنس کا بالکل ارادہ نہیں۔

پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ زرداری، نواز اور شہباز شریف اپنا پیسہ لے آئیں تو ملک کے مالی حالات ٹھیک ہو جائیں۔

صحافی نے سوال کیا کہ پریس کانفرنس کرنے کا ارادہ ہے؟ اس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ بالکل ارادہ نہیں۔

دوسری جانب کیس کی سماعت کے موقع پر پولیس اہلکار نے پرویز الٰہی کو عدالت سے باہر لے جانے کی کوشش کی جس پرانہوں نے پولیس افسر پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں کھڑکی سے نہیں کودوں گا۔

پولیس افسر نے پرویز الٰہی سے کہا آپ کو باہر لےکر جانے کاحکم ملا ہے، اس پر سابق وزیراعلیٰ نے پوچھا کس افسر نے حکم دیا ہے؟ میرے سامنے لائیں۔

install suchtv android app on google app store