شیریں مزاری ای سی ایل کیس، آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزارروپے جرمانہ عائد

شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست میں آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزارروپے جرمانہ عائد فائل فوٹو شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست میں آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزارروپے جرمانہ عائد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست میں آئی جی اسلام آباد پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت سے قبل آئی جی 25 ہزار روپے پٹشنر شیریں مزاری کو دیں۔ ہائیکورٹ کی جانب سےکہا گیا ہے کہ 21 اگست کو ایک ہفتے میں آئی جی اسلام آباد کو جواب جمع کرانےکاحکم دیا گیا تھا۔

انہوں نے 10اگست تک جواب جمع نہیں کرایا، عدالت نے ان کی جانب سے ایک ہفتہ کی ممہلت کی استدعا منظور کی۔ عدالت نے مزید کہا کہ 29 اگست کو بھی آئی جی اسلام آباد نے جواب جمع نہیں کرایا، ان کیخلاف آج بھی جواب جمع نا کرانے پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری کو اسلام آباد سے باہر نہ لے جانے کے حکم میں توسیع

عدالتی حکم کے مطابق جواب جمع نہ کروائے جانے کے باوجود ہائیکورٹ نے آئی جی کو اس حوالے سے تحقیقات کا حکم بھی دیا۔ عدالت نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ایکشن لے کر دو ہفتے میں جواب جمع کرائیں۔

install suchtv android app on google app store