نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی

نواز شریف فائل فوٹو نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ نوازشریف نے فوی طور پر وطن واپسی نہ آنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہبازشریف کی ملاقات میں ستمبر میں وطن واپسی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا، نوازشریف کی ستمبر میں وطن واپسی کا امکان ختم ہوگیا۔

الیکشن فروری 2024 میں ہونے کی صورت میں اکتوبر یا نومبر میں واپسی کی تجویز سامنے آگئی۔ نوازشریف کا وطن واپسی پرلاہور میں لینڈنگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی بیٹھک میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور ملکی سیاست کے مستقبل پر غور کیا گیا۔

آئندہ عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم کے معاملات زیر بحث آئے جبکہ مسلم لیگ نون کا آئندہ بیانیہ کیا ہوگا، اس پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

install suchtv android app on google app store