چیف الیکشن کمشنر سے امریکی سفیر کی ملاقات، آزادانہ انتخابات کی حمایت کی یقین دہانی

چیف الیکشن کمشنر سے چیف الیکشن کمشنر سے امریکی سفیر کی ملاقاتسفیر کی ملاقات فائل فوٹو چیف الیکشن کمشنر سے چیف الیکشن کمشنر سے امریکی سفیر کی ملاقاتسفیر کی ملاقات

پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی، ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سفیر نے پاکستان کو آئین و قانون کے مطابق انتخابات کیلئے امریکا کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

ترجمان سفارتخانے کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی، جس میں انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ کہ امریکی سفیر نے پاکستان کو آئین و قانون کے مطابق انتخابات کیلئے امریکا کی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

امریکی سفیر کا کہنا ہے کہ مستقبل کے رہنماؤں کا انتخاب کرنا پاکستانی عوام کا حق ہے، دونوں ملکوں کے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے کام کرتے رہیں گے۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ امریکا پاکستانیوں کے منتخب نمائندوں کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کرانا ہوں گے تاہم ای سی پی نے انتخابی شیڈول کے بجائے ڈیجیٹل مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا ہے، جس کی وجہ سے انتخابات میں تاخیر کا خدشہ ہے۔

install suchtv android app on google app store