صدر نے انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو طلب کرلیا

صدر نے انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو طلب کرلیا فائل فوٹو صدر نے انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو طلب کرلیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو عام انتخابات کی مناسب تاریخ طے کرنے کے لیے آج یا کل ملاقات کی دعوت دے دی۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری کردہ نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھ دیا۔

صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط میں آئینی تقاضے کا حوالہ دیا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد 90 روز کے اندر عام انتخابات ضروری ہیں۔

صدر مملکت نے جنرل الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل مُلاقات کی دعوت دے دی۔

خط میں کہا گیا کہ صدر مملکت نے 9 اگست 2023 کو وزیر اعظم کے مشورے پر قومی اسمبلی کو تحلیل کیا، صدر مملکت آئین کے آرٹیکل 48 (5) کے تحت اسمبلی کے عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تحلیل کی تاریخ کے نوے دن میں تاریخ مقرر کرنے کے پابند ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر کو آج یا کل صدر کے ساتھ ملاقات کے لیے مدعو کیا جاتا ہے تاکہ مناسب تاریخ طے کی جا سکے۔

install suchtv android app on google app store