صدر مملکت استعفیٰ دیں گے یا نہیں؟ لاعلم ہوں: نگراں وفاقی وزیر اطلاعات

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی فائل فوٹو نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی استعفیٰ دیں گے یا اپنے عہدے پر رہیں گے؟ اس حوالے سے لاعلم ہوں۔

اسلام آباد میں نگراں وزیر قانون احمد عرفان اسلم کے ہمراہ مرتضیٰ سولنگی نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا صدر مملکت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے ٹوئٹ سے کسی قسم کا کوئی بھی بھونچال نہیں آیا ہے، وہ استعفیٰ دیں گے یا اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے، اس حوالے لاعلم ہوں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ صدر مملکت کے ٹوئٹ سے اگر کوئی ابہام پیدا ہوا تھا بھی تو وہ وزارت قانون کی پریس ریلیز اور وزیر قانون کے مؤقف کے بعد دور ہوگیا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت کی آفیشل سیکریٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کی تردید

اُن کا کہنا تھا کہ ایسا قطعا نہیں چاہیں گے کہ ایوان صدر جا کر ریکارڈ قبضے میں لیں، دلوں کا حال اللّٰہ جانتا ہے، نہیں پتہ صدر صاحب کی منشا کیا ہے، انہوں نے ٹوئٹ میں معافی کیوں مانگی ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حکومت ایک آئینی حکومت ہے، ہم نے آئینی عہدوں کی تکریم کو ملحوظ رکھا ہے۔

install suchtv android app on google app store