نواز شریف کب وطن واپس آرہے ہیں؟ عرفان صدیقی نے بتا دیا

نواز شریف فائل فوٹو نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نوازشریف ستمبرکے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے، نوازشریف سمجھتے ہیں اس سال الیکشن ہوجائیں گے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت جانے لگتی ہے تو اسے بہت سے بھولے کام یاد آجاتے ہیں، میں نے کہا تھا کہ بل میں برق رفتاری اچھی نہیں ، جلدی زیادہ بل آتے ہیں تو ان کے مسودے پر غور نہیں ہوتا، جو بل آئے ان کی ضرورت تھی، یہ (ن)لیگ کے بل نہیں تھے پی ڈی ایم کے بل تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے بل کی تیاریوں کے اجلاسوں میں شرکت کی ، بل پر دستخط کئے، میرا بل 14 ماہ سے گم ہے، یہ بل میری پراپرٹی تھی، اس حوالے سے 10 اگست کو سپیکر کو خط لکھا لیکن ابھی تک کوئی ریسپانس نہیں آیا۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنی توہین کا خود احتساب نہیں کرسکتی تو کسی اور کا کیا کرے گی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ نوازشریف ستمبرکے تیسرے ہفتے میں وطن آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے، نوازشریف چاہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، نوازشریف سمجھتے ہیں اس سال الیکشن ہوجائیں گے۔

install suchtv android app on google app store