انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم مقرر، صدر مملکت نے تقرری کی سمری پر دستخط کردیے

انوار الحق کاکڑ فائل فوٹو انوار الحق کاکڑ

صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انوارالحق کاکڑ کی بطورنگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی، صدرنے آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت تعیناتی کی منظوری دی۔ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سے نشست ہوئی ہے،انوارالحق کاکڑ کانام میں نے وزیراعظم شہبازشریف کو دیاتھا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں آج نگران وزیراعظم کے حوالے سے مشاورت کی گئی جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف لاہور روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنائے جانے کی تصدیق کی۔

راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے درمیان انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بنانے پر اتفاق ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے اس فیصلے پر دستخط بھی کردیے ہیں۔

ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ نگران وزیراعظم کے لیے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

انوارالحق کاکڑکا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے۔ انوارالحق کاکڑ2002 میں ن لیگ کے ٹکٹ پرقومی اسمبلی کا الیکشن لڑا،ناکام رہے ۔ 2015 میں نواب ثناٗ اللہ زہری کی حکومت آئی تو اس میں ترجمان بلوچستان حکومت بنے۔

بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹرانوارالحق کاکڑ 2018 میں سینیٹر منتخب ہوئے۔

install suchtv android app on google app store