سابق صدر پرویز مشرف کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

سابق صدر پرویز مشرف فائل فوٹو سابق صدر پرویز مشرف

سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل 10 سال بعد سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 20 جولائی کو پرویز مشرف کی درخواست کی سماعت کرے گا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے 2013 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

سابق صدر پرویز مشرف رواں سال 5 فروری کو بیرون ملک انتقال کر گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store