بدلتا اور ترقی یافتہ پی پی 38 قوم کو مبارک ہو، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

 بدلتا اور ترقی یافتہ پی پی38 قوم کو مبارک ہو، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان فائل فوتو بدلتا اور ترقی یافتہ پی پی38 قوم کو مبارک ہو، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

 وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج کا سورج پی پی 38 میں پسے ہوئے طبقات کے استحصال کے خاتمے کی نوید لے کر طلوع ہوا۔ نیا، بدلتا اور ترقی یافتہ پی پی 38 قوم کو مبارک ہو۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پی پی 38 میں برسوں سے ایک مافیا مسلط رہا جس نے ظل سبحانی کی طرح اپنے محل اور وسیع و عریض جائیدادیں بنائیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ انہوں نے حلقے کی عوام کے لیے کچھ نہ کیا، پہلی مرتبہ تحریک انصاف پی پی 38 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہی ہے اور حلقے کی عوام کی تقدیر بدل رہی ہے۔ نیا، بدلتا اور ترقی یافتہ پی پی 38 قوم کو مبارک ہو۔

انہوں نے کہا کہ آج کا سورج پی پی 38 میں پسے ہوئے طبقات کے استحصال کے خاتمے کی نوید لے کر طلوع ہوا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر کی طرح پی پی 38 میں بھی مافیاز کے بت پاش پاش کر رہی ہے۔ حلقہ پی پی 38 کی عوام برسوں سے لوٹنے اور دیمک کی طرح چاٹنے والے مافیاز سے بدلہ لے رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کی عوام جم کر اور ڈٹ کر کپتان کے ساتھ کھڑی ہے۔

install suchtv android app on google app store