جاپان کے ساتھ تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں: وزیرخارجہ

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو جاپانی ہم منصب یوشیماسا حیاشی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جاپان کے ساتھ سرمایہ کاری، تجارت، سیاحت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، نجی شعبہ دوطرفہ تعلقات میں کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے، جاپان کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

جاپان کے درالحکومت ٹوکیو میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپانی ہم منصب کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ بطور وزیرِ خارجہ جاپان کا پہلا دورہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ جاپان کے ساتھ سرمایہ کاری، تجارت، آئی ٹی، سیاحت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، متاثرینِ سیلاب کی مدد پر حکومتِ جاپان کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے جاپانی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتا ہوں، پاکستانی عوام جاپان کے لیے اچھے جذبات رکھتے ہیں۔

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسکلڈ فورس کے تبادلے کے لیے پاکستان میں لینگویج اسسمنٹ ٹیسٹ کی سہولت پر اتفاق ہوا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ سولرائیزیشن، ڈی سیلی نیشن اور واٹر پیوریفکیشن کے شعبے میں جاپان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزہر خارجہ نے کہا کہ جاپان کے دورے کے دوران نجی شعبے، مقامی میڈیا کے ساتھ ساتھ تھنک ٹینکس سے بھی بات کروں گا، دونوں ملکوں کو مثبت بات چیت کو مزید آگے بڑھانے اور تعاون کی مزید راہیں تلاش کرنے کے لیے ہر سطح پر مصروف رہنے کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا جاپان کے دورے کے دوران نجی شعبہ کے افراد سے ملاقات کروں گا۔

 

install suchtv android app on google app store