مفتاح اسماعیل کا ن لیگ کے تمام عہدوں سے مستعفی اور انتخابی سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

مفتاح اسماعیل فائل فوٹو مفتاح اسماعیل

سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے عہدوں سے استعفیٰ دیتے ہوئے انتخابی سیاست کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔

مفتاح اسماعیل ںے اپنا استعفی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو بھیج دیا۔ استعفی میں انہوں ںے کہا ہے کہ میں پی ایم ایل این سندھ کے جنرل سیکریٹری کے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں اور تمام پارٹی کمیٹیوں سے بھی استعفیٰ دیتا ہوں، میں پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے نہ صرف پارٹی بلکہ حکومت میں بھی ذمہ داریاں سونپیں۔

انہوں ںے کہا کہ اگرچہ میں اب انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہوں گا لیکن میں آپ کے ساتھ سماجی طور پر منصفانہ، معاشی طور پر مستحکم اور اچھی حکمرانی والا پاکستان دیکھنے کی شدید خواہش کا اظہار کرتا ہوں۔

پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو لکھے گئے استعفے میں مفتاح اسمٰعیل نے لکھا کہ ’لہٰذا میں مسلم لیگ (ن) کے بطور جنرل سیکرٹری سندھ کے عہدے اور پارٹی کی تمام کمیٹیوں سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔‘

سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ ’پارٹی ڈھانچے کی آئندہ تنظیم نو کو دیکھتے ہوئے، میں سمجھتا ہوں کہ اب وقت آگیا ہے کہ میں باضابطہ طور پر وہ کروں جو پہلے سے ہی سچ ہے‘۔

سابق وفاقی وزیر نے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے نہ صرف پارٹی میں بلکہ حکومت میں بھی ذمہ داریاں سونپیں۔

انہوں نے لکھا کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف اور صدر میاں شہباز شریف گزشتہ کئی برسوں سے مجھ پر مہربان رہے اور خیال رکھا، میں ہمیشہ ان کے اعتماد اور حمایت کا مشکور رہوں گا۔

مفتاح اسمٰعیل نے سینیئر پارٹی رہنماؤں بشمول احسن اقبال، خواجہ آصف، ایاز صادق، پرویز رشید اور شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ان پر مہربان رہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگرچہ میں اب انتخابی سیاست میں سرگرم نہیں رہوں گا، لیکن میں آپ کے ساتھ سماجی طور پر منصفانہ، معاشی طور پر مستحکم اور اچھی حکمرانی والا پاکستان دیکھنے کی شدید خواہش کا اظہار کرتا ہوں، میری نیک تمنائیں آپ کے لیے، پارٹی اور اس کے تمام رہنماؤں کے لیے ہیں۔

install suchtv android app on google app store