موجودہ حکومت کو معاشی مشکلات ورثے میں ملی ہیں: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار فائل فوٹو اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اور رہنما پاکستان مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کو معاشی مشکلات ورثے میں ملی ہیں۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ حکومت کو معاشی مشکلات ورثے میں ملی ہیں، آئیند مالی بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی ٹیم ملکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دن رات مصروف عمل ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے معاشی استحکام کے لیے وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کا سراہاتے ہوئے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے، ملکی ترقی کے لیے معیشت کی مضبوطی ناگزیر ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ موجودہ اتحادی حکومت کی جانب سے معاشی مشکلات کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی احسن اقدام ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے موجودہ معاشی ٹیم کے لیے تعریفی کلمات پر شکریہ ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store