سپریم کورٹ: عمران خان کی گرفتاری کیخلاف درخواست اعتراض کیساتھ واپس

عمران خان کی گرفتاری: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج فائل فوٹو عمران خان کی گرفتاری: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

سپریم کورٹ آف پاکستان چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے خلاف درخواست کو اعتراض لگا کر واپس کردیا۔

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے گرفتاری کو درست قرار دینے کے فیصلے کو کالعدم قراردینے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم آرٹیکل 10 اے کی خلاف ورزی ہے جبکہ فیصلہ تضادات سے بھرپور ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالت کے احاطے میں موجود بائیو میٹرک کے دفتر سے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کو قانونی قرار دیا تھا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد میں اسلام آباد پہنچا جہاں سینیئر لیڈر شپ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کریں گے اور نیب کورٹ میں سینیئرلیڈر شپ عمران خان سے ملاقات کرے گی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں احتجاج فطری عمل تھا اور ہے، جس انداز میں سابق وزیراعظم، پارٹی چیئرمین کو گرفتار کیا گیا اس کا ردعمل فطری تھا، عمران خان کی گرفتاری بلا جواز تھی۔

install suchtv android app on google app store