عالمی برادری افغان عوام کی مدد کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے: حنا ربانی کھر

حنا ربانی کھر فائل فوٹو حنا ربانی کھر

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغان عوام کی مدد کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

حنا ربانی کھر نے ان خیالات کا اظہار دوحہ میں افغانستان کے بارے میں خصوصی نمائندوں کے اجلاس کے موقع پر انڈونیشیا کے وزیر خارجہ Retno-Marsudi کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات کے دوران دوطرفہ اور علاقائی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store