پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر بندر چڑھ گیا

 پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر بندر چڑھ گیا فائل فوٹو پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر بندر چڑھ گیا

 پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر ایک بندر آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بارش کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر ایک بندر چہل قدمی کر رہا ہے۔

 پارلیمنٹ ہاؤس کی چھت پر موسم کے مزے لیتے ہوئے بندر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔

 

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں بھی ایک جنگلی جانورپارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوگیا تھا جس نے دفاتر میں گھس کر توڑپھوڑ بھی مچائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق وہ جانور 'سیوٹ کیٹ ‘ تھا جسے مقامی زبان میں ’مشک بلا‘ بھی کہا جاتا ہے۔

install suchtv android app on google app store