211 پاکستانیوں کا قافلہ پورٹ سوڈان پہنچ گیا: وزیر خارجہ

بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو بلاول بھٹو زرداری

وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ محکمۂ خارجہ سوڈان میں پاکستانیوں کی ریلیف اور ریسکیو میں پیش پیش ہے، مزید 211 پاکستانیوں کا قافلہ پورٹ سوڈان پہنچ گیا۔

وزیرِ خارجہ نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلاء سے متعلق جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ آج خرطوم سے 211 پاکستانیوں کو لے کر ایک اور قافلہ پورٹ سوڈان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خرطوم اور پورٹ سوڈان میں سفیر کی ٹیم پاکستانیوں کے قیام کی سہولت کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانیوں کے انخلاء کا عمل آسان بنانے کے لیے دوست ممالک خصوصً سعودی عرب مصروفِ عمل ہے، سوڈان سے بحفاظت نکالے گئے پاکستانیوں کی تعداد 700 ہو گئی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ اسد مجید کی سربراہی میں دفترِ خارجہ کی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں۔

install suchtv android app on google app store