چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویدونگ کے دورہ پاکستان کے درمیان ان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں پاک چین دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور دفاعی امور پر بات چیت کی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویدونگ کے دورہ پاکستان کے درمیان ان سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے لیے علاقائی امن، استحکام اور خوشحالی کی مشترکہ فہم پر قائم ہیں۔
چینی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور چین تمام موسمی تزویراتی شراکت دار ہیں۔ علاوہ ازیں چینی وزیر نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ سی پیک منصوبوں کے لیے سیکیورٹی انتظامات پر چین کے اطمینان کا اظہار کیا۔