وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر غور

وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر غور فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر غور

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر غور شروع کر دیا، اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشاورت کریں گے۔ اتحادیوں کی طرف سے یہ تجویز بھی سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان سپریم کورٹ میں پیش ہوں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کی آبزرویشن پر اعتماد کا ووٹ لینے پر غور شروع کر دیا اور اس ضمن میں وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں سے پارٹی رہنماوں سے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی۔

ذرائع کے مطابق اتحادیوں سے مشاورت کے بعد تمام تیاریں مکمل کر لی گئیں اور فیصلہ کیا گیا کہ ضرورت پڑنے پر وزیر اعظم قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

دوسری جانب بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس کے سبب وفاقی کابینہ اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، وفاقی کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائیگی۔

install suchtv android app on google app store