کسی کو کسانوں کے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے: وزیراعظم

شہباز شریف فائل فوٹو شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کی فی ایکڑ لاگت کم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کر رہی ہے، گزشتہ ایک برس میں حکومت نے کسانوں کی خوشحالی اور شعبہ زراعت کی ترقی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے، یوریا اسمگلنگ سے کسی کو کسانوں کے حق پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دوں گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت یوریا کھاد کی پیداوار اور بجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں ملک میں یوریا کھاد کی پیداوار، یوریا صنعت کو گیس کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اور موسم گرما میں بجلی کی پیداوار اور متوقع طلب کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں یوریا کی بروقت پیداوار اور اس کی کسانوں تک ترسیل یقینی بنائی جائے، یوریا کھاد کی طلب و رسد کی کڑی نگرانی کی جائے،  یوریا کی پیداوار اور اس کی کھپت کو مد نظر رکھتے ہوئے صنعتوں کو گیس کی فراہمی اور بفر اسٹاکس کا ایک جامع لائحہ عمل پیش کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store