جزیلہ اسلم سپریم کورٹ کی پہلی خاتون رجسٹرار تعینات

جزیلہ اسلم فائل فوٹو جزیلہ اسلم

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جزیلہ اسلم کو رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کر دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جزیلہ اسلم کی بطور رجسٹرار تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سیشن جج اوکاڑہ جزیلہ اسلم کی خدمات سپریم کورٹ کے سپرد کر دی ہیں۔ جزیلہ اسلم کو 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج سپریم کورٹ کے 29 چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا ہے اور انہوں نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کو سماعت کے لیے کل مقرر کر دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت کرے گا۔

install suchtv android app on google app store