قومی سلامتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری، اہم فیصلے متوقع

قومی سلامتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری فائل فوٹو قومی سلامتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس جاری

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی سلامتی پر پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس شروع ہوگیا۔ اجلاس میں ملک کی مجموعی قومی سلامتی امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔  آرمی چیف قومی سلامتی کےامورپرخصوصی اجلاس کوبریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اور مشیر، قائم مقام وزیراعظم آزاد کشمیر، چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ آرمی چیف قومی سلامتی کےامورپرخصوصی اجلاس کوبریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں دفاع، خزانہ، داخلہ، خارجہ اور اطلاعات کے سیکرٹریز ،چاروں صوبوں، جی بی اور آزاد کشمیر کے چیف سیکریٹریز اور آئی جیز کو بھی دعوت دی گئی۔

اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ سے متعلق قانون سازی و دیگراہم امورپربڑے فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔ واضح رہے کہ پارلیمنٹ سے منظورکردہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے،جس پرسماعت کرتے ہوئے 8 رکنی بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجربل پرعملدرآمد روک دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store