85 لوگوں کی کابینہ میں وہی لوگ ہیں جو 85 ووٹ بھی نہیں لے سکتے: شیخ رشید

شیخ رشید احمد فائل فوٹو شیخ رشید احمد

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کابینہ ہر روز ایک نیا تماشہ لگا دیتی ہے، اور یہ 85 لوگوں کی کابینہ میں وہی لوگ ہیں جو 85 ووٹ بھی نہیں لے سکتے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ PDM کو اپنےکیسز میں ڈوبنے کا خطرہ لاحق ہے ورنہ سپریم کورٹ نے یہ تونہیں کہا کہ کس کو ووٹ دو وہ تو کہہ رہی ہے کہ صرف الیکشن کراو۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا ہے کہ آج کا دن انتہائی اہم ہے جمہوریت نے جیتنا ہے یا رسوا ہونا ہے ملک میں جمہوری نظام نے چلنا ہے یا انارکی نے پھیلنا ہے معاملہ اب انصاف کے تقاضوں کا نہیں رہا بلکہ ملک کی بقا کا بن گیا ہے

انہوں نے کہا ہے کہ حالات چاہے کچھ بھی ہوں حکومت الیکشن سے فراری ہے اب فیصلہ سپریم کورٹ کا ہے اور قوم سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے۔

install suchtv android app on google app store