حکومت کا سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت کا سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو حکومت کا سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ

حکومت نے رواں سال رمضان المبارک کے مہینے میں سحر، افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت کی ہے جس کے بعد وزارت توانائی نے سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ملک کی تمام بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، سحرکے اوقات سے ایک گھنٹہ قبل اور ایک گھنٹہ بعد میں زیرولوڈ مینجمنٹ ہوگی جب کہ افطارکے اوقات میں ایک گھنٹہ قبل اور 3 گھنٹے بعد زیرو لوڈ مینجمنٹ ہوگی۔

وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے آپریشن سرکل کی سطح پرکنٹرول روم قائم ہوں گے، ڈویژن اور سب ڈویژن کی سطح پر شکایات کے ازالے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ ٹرانسفارمرز خرابی کی صورت میں اضافی ٹرانسفارمراورٹرالیاں دستیاب ہوں گی۔

install suchtv android app on google app store