مزیدار ملائی چکن بوٹی رولز گھر میں بنائیں

مزیدار ملائی چکن بوٹی رولز بنائیں فائل فوٹو مزیدار ملائی چکن بوٹی رولز بنائیں

چکن ملائی چکن بوٹی کو بنانے کے لئے استعمال کریں یہ طریقہ اور پائیں لذت ہی لذت۔

اجزا:

350 گرام بون لیس چکن

ایک کھانے کا چمچ جنجر گارلک پیسٹ

آدھا چائے کا چمچ کالی مرچ

آدھا چائے کا چمچ نمک

ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس

3 کھانے کے چمچ دہی

آدھا کپ بالائی

آدھا کھانے کا چمچ ادرک کا پیسٹ

ایک کھانےنکا چمچ پسی ہوئی ہری مرچ

1/4 چائے کا چمچ گرم مصالحہ

1/2 چائے کا چمچ پسا ہوا زیرا

چکن میں تمام اجزا شامل کرکے میرینٹ کرلیں اور 2 سے 3 گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں۔

گارلک مایو:

5 کھانے کے چمچ مایونیز

2 جوے لہسن

2 کھانےکے چمچ سوئٹ چلی ساس

اچھی طرح تینوں چیزوں کو آپس میں مکس کرکے ساس کی شکل دیدیں۔

چٹنی:

ایک کپ تازہ دہی

1/4 کپ ہرا دھنیا

1/4 کپ پودینا

آدھی کٹی ہوئی پیاز

2 جوے لہسن

3 عدد ہرہ مرچیں

ایک چائے کا چمچ نمک

ایک چائے کا چمچ دھنیا پاوڈر

ایک چائے کا چمچ زیرہ پاوڈر

ایک چائے کا چمچ چلی پاوڈر

ایک چائے کا چمچ چاٹ مصالحہ

ایک کھانے کا چمچ ثابت زیرا

تمام اجزا کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

ترکیب:

4 عدد فروزن پراٹھے لے کر فرائی کرلیں، میرینیٹڈ چکن کو ایک گرم پین میں ایک کھانے کا چمچ تیل اور ایک کھانے کا چمچ مکھن ڈال کر 30 منٹ تک پکائیں۔

چکن ریڈی ہونے کے بعد پراٹھے پر چٹنی،گارلک مایو،چکن ڈال کر فولڈ کریں اور رول کی طرح بنائیں۔

مزیدار ملائی چکن رولز تیار ہیں۔

install suchtv android app on google app store