افطار کے دسترخوان کو مزیدار قیمے کے پکوڑوں سے سجائیں

افطار کے دسترخوان کو مزیدار قیمے کے پکوڑوں سے سجائیں فائل فوٹو افطار کے دسترخوان کو مزیدار قیمے کے پکوڑوں سے سجائیں

آپ نے روایتی پکوڑوں سے تو خوب لطف اُٹھا لیے، اب کیوں نہ قیمے کے پکوڑے کو آزمائیں؟

درج ذیل ترکیب سے افطار کے دسترخوان کو قیمے کے پکوڑے سے سجائیں اور اہل خانہ سے تعریفیں بٹوریں۔

اجزاء:

قیمہ ایک پاؤ، اجوائن ایک چٹکی، زیرہ ایک چائے کا چمچ، ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ، ہرا دھنیا ایک چوتھائی گڈی، پودینہ ایک چوتھائی گڈی، لیموں ایک عدد، نمک ایک چائے کا چمچ، لال مرچ ایک کھانے کا چمچ، پیاز ایک عدد۔

ترکیب:

بیسن کو گرم پانی ملا کر پھینٹ کر ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ اب قیمہ اور تمام اجزاﺀ بیسن میں شامل کر کے دس منٹ کے لیے رکھ دیں۔

پھر کڑاہی میں تیل گرم کر کے ہلکی آنچ پر پکوڑے تلیں اور تیار ہونے پر چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

install suchtv android app on google app store