فواد چوہدری کا وزیراعظم کے بیان پر ردعمل

فواد چوہدری فائل فوٹو فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے بیان کا مقصد صرف عوام اور فوج کے درمیان فاصلے پیدا کرنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ چاہتے ہیں کہ عوام اور فوج متحارب ہوں اور پی ڈی ایم اس آڑ میں لوٹ مار جاری رکھ سکیں۔

آرمی چیف کیخلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے: وزیراعظم

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف موجودہ آرمی چیف کے لئے نیک خواہشات رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں چیف آرمی الیکشن کروانے میں الیکشن کمیشن کی مدد کریں تاکہ پاکستان کا ماحول بہتر ہو۔

واضح رہے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان میں فوج اور فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کے خلاف بیرون ملک مہم کو ’غلیظ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آرمی چیف کیخلاف مہم ناقابل برداشت اور اداروں کیخلاف سازش کا تسلسل ہے۔

install suchtv android app on google app store