زمان پارک میں پولیس آپریشن پر عمران خان کا ردعمل

عمران خان فائل فوٹو عمران خان

پولیس نے زمان پارک میں آپریشن شروع کر دیا ہے، پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی گرفتاریاں بھی شروع کردی ہیں اور 15 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے زمان پارک میں آپریشن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس نے زمان پارک میں ان کےگھر پر حملہ کیا ہے، زمان پارک کےگھر میں بشریٰ بیگم اکیلی تھیں، یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں؟

سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے، نواز شریف کا مطالبہ ہے کہ مجھے جیل میں ڈالا جائے تاکہ الیکشن میں حصہ نہ لے سکوں۔

وضح رہے پولیس نے زمان پارک اور اطراف کے علاقوں کو کنٹینر اور بیرئیر لگا کر بند کر دیا ہے، دھرم پورہ ، ریلوے پھاٹک اور گڑھی شاہو جانے والے راستے بھی بند ہیں، شہر کے مختلف راستے بند ہونے سے عوام پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس کا زمان پارک میں آپریشن، متعدد پی ٹی آئی کارکن گرفتار

خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو زمان پارک میں 14 اور 15 مارچ کو ہونے والے واقعات میں تفتیش کے لیے رسائی کی اجازت دی تھی۔

install suchtv android app on google app store