صدر مملکت عارف علوی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج

صدر مملکت عارف علوی فائل فوٹو صدر مملکت عارف علوی

سپریم کورٹ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو نااہل قرار دینے کی درخواست خارج کر دی۔

صدر مملکت کی اہلیت کو ظہور مہدی نامی شہری نے چیلنج کیا تھا۔ ڈاکٹر عارف علوی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عارف علوی صدارتی الیکشن کے وقت انڈر ٹرائل ملزم تھے، اہلیت نہ رکھنے والے کو صدر بنانے کی وجہ سے ملک اس وقت بحران کا شکار ، سیاسی جماعتیں باہم دست و گریبان ہیں۔

جسٹس اعجازالاحسن نے کہا سیاسی جماعتوں کا آپس میں لڑنا آپ کا مقدمہ نہیں، وہ سیاسی طریقہ کار ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے دلائل سننے کے بعد صدرمملکت کےخلاف درخواست مسترد کر دی۔

install suchtv android app on google app store