اسلام آباد: بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کی شٹرنگ گرنے سے متعدد مزدور ملبے تلے دب گئے

بھارہ کہو بائی پاس فائل فوٹو بھارہ کہو بائی پاس

اسلام آباد میں بھارہ کہوبائی پاس منصوبے کے بڑے پلرکی شٹرنگ گرنے سے 5 مزدور ملبے تلے دب گئے جب کہ ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو اداروں کے مطابق حادثہ زیر تعمیر پل کے بڑے پلر کی شٹرنگ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا۔ پولیس اور امدادی ٹیموں کی جانب سے دیگر مزدوروں کو ملبے سے نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق ایک مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے، جب کہ پانچ زخمی مزدوروں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ بھارہ کہو کی طرف نہ جائیں اور امدادی کارروائیوں میں رکاوٹ پیدا کرنے سے اجتناب کریں۔

واضح رہے زیر تعمیر پل کے پلر کی شٹرنگ ٹوٹنے کے وقت پلر کی بھرائی کا کام جاری تھا۔

install suchtv android app on google app store