پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں 23 اور 24 مارچ کی درمیانی رات میں جلسے کی اجازت مانگ لی۔
جلسے کی درخواست ریجنل صدر اسلام آباد عامرمسعود مغل نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو دی جس میں جلسے کے لیے تین مقامات Dچوک، F.9 پارک اور پریڈ گراؤنڈ تجویز کی گئیں
درخواست میں کہا گیا کہ تینوں مقامات میں کسی بھی جگہ جلسے کی اجازت دی جائے اور اگر23مارچ کو ممکن نہ ہو تو 30 مارچ کو جلسے کی اجازت دی جائے۔
عامرمسعود مغل اسلام آباد حلقہ این اے 46 سے الیکشن بھی لڑچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جلسے کی ذمہ داری شیرافضل مروت کو سونپی ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف عید کے بعد لانگ مارچ اور دھرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔