وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے لگژری لینڈ کروزر وی ایٹ گاڑی حکومت کو واپس کر دی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے سرکاری گاڑی نازک اقتصادی صورتحال کے باعث واپس کی ہے۔
احسن اقبال نے اس حوالے سے اسپیشل سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھ دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہےکہ مہنگی گاڑی کی جگہ چھوٹی گاڑی استعمال کی جا سکتی ہے، عوام بھی ملک کو درپیش مالی مشکلات کا سامنا کریں۔
ملک کی خراب معاشی صورت حال ،، وفاقی وزیر احسن اقبال نے بڑی گاڑی واپس کر دی۔ امید ہے دیگر وزراء اعلی عہدیدران اور اعلی سرکاری ملازمین بھی ایسے اقدامات کریں گے pic.twitter.com/fqQ9dZkLmK
— Zohaib Zikar ???? (@zikar_zohaib) February 18, 2023
