چیف جسٹس کے ریمارکس پر تنقید: اٹارنی جنرل کا وفاقی وزیر قانون کو خط

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال فائل فوٹو چیف جسٹس عمر عطاء بندیال

 چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کے ریمارکس پر سینیٹ میں تنقید کے معاملے پر اٹارنی جنرل شہزاد عطاء الہٰی نے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو خط لکھ دیا۔ خط میں اٹارنی جنرل شہزاد عطاء الہٰی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کے ریمارکس سے متعلق رپورٹنگ غلط ہے۔

وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کو لکھے گئے انہوں نے خط میں کہا ہے کہ چیف جسٹس نے یہ نہیں کہا کہ صرف محمد خان جونجیو ایماندار وزیراعظم تھے، چیف جسٹس کے وزیرِ اعظم کی دیانتداری سے متعلق ریمارکس کی خبر میں صداقت نہیں۔

اٹارنی جنرل شہزاد عطاء الہٰی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس پر سینیٹرز نے تنقید کی ہے۔

خط میں ان کا کہنا ہے کہ میں نیب ترامیم کے خلاف کیس کی سماعت میں خود موجود تھا، جہاں چیف جسٹس نے کہا تھا کہ محمد خان جونیجو ایک اچھے اور آزاد وزیرِ اعظم تھے۔

اٹارنی جنرل کا اپنے خط میں مزید کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے کہا تھا کہ محمد خان جونیجو کی حکومت 58 ٹو بی کے تحت ہٹائی گئی۔

اپنے خط میں اٹارنی جنرل نے یہ بھی کہا ہے کہ وزیرقانون اپنے ساتھی پارلیمنٹیرینز کو درست حقائق سے آگاہ کریں۔

install suchtv android app on google app store