آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے دستے امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ

آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے دستے امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ فائل فوٹو آرمی چیف کی ہدایت پر پاک فوج کے دستے امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے 2 دستے امدادی سامان لے کر ترکیہ روانہ ہو گئے ہیں۔ ترکیہ جانے والے پاک فوج کے دستوں میں ربن سرچ اینڈ ریسکیو اور میڈیکل ٹیم شامل ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر پاک فوج کے دو دستے ترکیہ روانہ کر دیے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امدادی دستے 6 فروری کی رات پاک فضائیہ کے خصوصی طیارے سے روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ اور شام میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 3800 سے زائد افراد جاں بحق

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور ٹیکنیشنز ترکیہ روانہ ہوئے، پاک فوج کی میڈیکل ٹیم 30 بستروں کا موبائل اسپتال قائم کرے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ دستے پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ قریبی رابطہ رکھ کر کام جاری رکھیں گے، ریلیف کاموں کی تکمیل تک دستے وہاں موجود رہیں گے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ امدادی سامان میں خیمے، کمبل اور دیگر امدادی اشیاء بھی بھیجی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں آئے 7 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے نے تباہی مچا دی ہے، دونوں ممالک میں کم و بیش 5 ہزار 600 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store