مریم نواز پاکستان پہنچ گئیں

مریم نواز فائل فوٹو مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف کمرشل پرواز میں ابوظبی سے لاہور پہنچ گئیں۔

ابوظہبی سے روانگی میں تاخیر کی وجہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 264 مقررہ وقت سے 25 منٹ لیٹ پہنچیں۔

پرواز پی کے 264 نے سہ پہر 03:26 بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔ اس پرواز میں میڈیکل ایمرجنسی کے باعث ایک گھنٹے کی تاخیر ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کو ابوظہبی میں سونے کا تاج پہنا دیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کی پرواز پی کے 264 کو امارات کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے پاکستان کے لیے روانہ ہونا تھا جسے سہہ پہر 3:05 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا۔

اسی پرواز میں سوار ایک مسافر محمد ہارون کو دل میں تکلیف ہوئی جس کے باعث پرواز کی روانگی روک دی گئی تھی اور میڈیکل ٹیم نے طیارے میں داخل ہوکر مسافر کا طبی معائنہ کیا جسے بعد میں طیارے سے اتار کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

install suchtv android app on google app store