ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن فائل فوٹو ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن

کراچی ،لاہور، کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ ملتان ریجن میں سسٹم ٹرپ ہونے کے بعد مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی ہے، آئیسکو کے 117گرڈ اسٹیشنز سے بھی بجلی غائب ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 22اضلاع میں بھی بجلی بند ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ گڈو سے کوئٹہ آنے والی بجلی کی دونوں ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ کرگئی ہیں۔ کیسکو حکّام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی سے متعلق معلومات لی جارہی ہے۔

لاہو رمیں مال روڈ اور کینال روڈ سمیت مختلف علاقو ں میں بجلی معطل ہے جبکہ لاہور ہی میں شادمان، باغبان پورہ، حسن ٹاون، اعوان ٹاون، اقبال ٹاون میں بھی بجلی بند ہو گئی ہے۔

پاور پلانٹس بند ہونے سے صوبہ سندھ کے اضلاع ، جنوبی پنجاب ، سیبٹرل پنجاب ، لیسکو کے زیادہ تر علاقے اور آئیسکو ریجن کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی بند ہے.

ترجمان کےالیکٹرک کے مطابق آج صبح 7:34 نیشنل گرڈ میں فریکوئینسی کم ہونے کے باعث متعدد شہروں کو بجلی فراہمی متاثر ہوئی۔ جس سے کراچی کو بجلی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ کے الیکٹرک کا نیٹ ورک محفوظ اور فعال ہے۔ ہمارا عملہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے اور بحالی کا عمل شروع کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گدو سے کوئٹہ جانیوالے بڑی ٹرانسمیشن لائن میں خرابی کے باعث بریک ڈاؤن ہوا ہے، ٹرانسمیشن لائن اور پاور پلانٹ کے درمیان رابطہ منقطع ہونے سے بجلی کی فریکوئینسی کم ہو گئی ہے، بجلی کی فریکوئینسی متعلقہ سطح سے کم ہونے پر کیسکیڈنگ ہوئی، کیسکیڈنگ کے باعث ایک کے بعد دوسرے پاور پلانٹ ٹرپ کرتے گئے تاہم دیگر وجوہات اور مسائل کا تعین کیا جارہا ہے۔

وزارت توانائی کی جانب سے بجلی معطل ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے، وزارت کے مطابق نیشنل گرڈ میں فریکونسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظم میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا ہے، سسٹم کی بحالی پر تیزی سے کام جاری ہے، گزشتہ ایک گھنٹے کے دوران اسلام آباد اور پشاور کے کچھ گرڈ اسٹیشنز کو بحال کر دیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store