جماعت اسلامی نے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی

جماعت اسلامی نے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی فائل فوٹو جماعت اسلامی نے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دیدی

کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کےخلاف جماعت اسلامی نے آج ملک بھر میں احتجاج کی کال دی ہے۔

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کراچی کا میئر جماعت اسلامی کا ہوگا۔

انہوں نے 10حلقوں میں دوبارہ گنتی کے لیے عدالت جانے کا بھی اعلان کیا۔

جماعت اسلامی نے آج منصورہ میں اہم اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں لینے والی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی وہ پہلی پارٹی ہوگی جس سے ہم رابطہ کریں گے۔

سعید غنی کا اپنے ایک بیان میں مزید کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی سے بات کرنے کو تیار نہیں۔

install suchtv android app on google app store