اسلام آباد پولیس میں چند سو آسامیوں پر بھرتی کیلئے ہزاروں امیدواروں کی شرکت

اسلام آباد پولیس میں چند سو آسامیوں پر بھرتی کیلئے ہزاروں امیدواروں کی شرکت فائل فوٹو اسلام آباد پولیس میں چند سو آسامیوں پر بھرتی کیلئے ہزاروں امیدواروں کی شرکت

اسلام آباد پولیس نے 1667 بھرتیوں کے لیے گذشتہ دنوں اشہتار دیا تھا جس پر 30 ہزار افراد نے ملازمت کی درخواستیں دیں۔ ہفتہ کو یہ امیدوار جب تحریری امتحان دینے پہنچے تو اسلام آباد اسٹیڈیم بھر گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی وڈیوز میں اسٹیدم کو مکمل طور پر بھرا دیکھا جا سکتا ہے جب کہ کئی امیدوار اسٹیڈیم کے اندر دوڑ کے ٹریک پر بھی بیٹھے دکھائی دیتے ہیں۔

پاکستان میں عام طور پر کسی بھی اسٹیڈیم میں اتنا رش بین الاقوامی کرکٹ میچز کے دوران دکھائی دیتا ہے۔

تحریری امتحان دینے والوں میں مرد اور خواتین امیدوار دونوں شامل تھے۔

install suchtv android app on google app store