بیرسٹر گوہر کے گھر چھاپہ، اسلام آباد پولیس کے 5 اہلکار معطل

بیرسٹر گوہر خان فائل فوٹو بیرسٹر گوہر خان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان کے گھر پر چھاپہ مارنے پر ایس ایچ او مارگلہ سمیت اسلام آباد پولیس کے 5 افسران کو تاحکم ثانی معطل کردیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق مقامی پولیس بیرسٹر گوہر کے گھر جانے پر انکوائری کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ہفتے کی دوپہر پولیس نے ایک مخبر کی اطلاع پر اشتہاری ملزم کی تلاش میں ایف 7 میں ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں پہنچنے پر پتہ چلا کہ مذکورہ گھر بیرسٹر گوہر کا ہے۔ یہ بات معلوم ہونے پر پولیس فوری واپس آگئی۔

آئی سی سی پی او ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے ڈی پی او سٹی کو انکوائری افسر مقرر کر کے تفصیلی رپورٹ 3 دن میں جمع کروانے کے احکامات جاری کیے جس کے بعد ایس ایچ او مارگلہ سمیت 5 افسران کو تاحکم ثانی معطل کردیا گیا۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی انکوائری ہورہی ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

install suchtv android app on google app store