وزیر اعظم نے پشاور میں فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کا افتتاح کردیا

وزیر اعظم نے پشاور میں فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کا افتتاح کردیا فوٹو: ٹوئٹر وزیر اعظم نے پشاور میں فاٹا یونیورسٹی کے فیز ون کا افتتاح کردیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پشاور میں ایک ارب اسی کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے گئے فاٹا یونیورسٹی کے پہلے فیز کا افتتاح کردیا۔

سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق یہ یونیورسٹی ضم شدہ اضلاع کی پہلی یونیورسٹی ہے جو ان اضلاع کے باصلاحیت نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کے عین مطابق اعلی تعلیم فراہم کرے گی۔1.5 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی اس یونیورسٹی کی بنیاد مسلم لیگ( ن) کےگزشتہ دور حکومت میں رکھی گئی تھی۔

بعد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں اہلیت کی بنیاد پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے ہیں۔ ملک کی مشکل معاشی صورتحال کے بارے میں شہباز شریف نے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا پروگرام شوق سے نہیں مجبوری میں قبول کیا: وزیر اعظم

انہوں نے کہا کہ زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات، برآمدات اور دیگر شعبوں میں تیز تر کوششوں کے ذریعے ملک کے مستقبل کو سنوارنے کایہ موزوں وقت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے زرعی قوت کو ملک کی معیشت کی تقدیر بدلنے والے شعبے کے طورپر استعمال کرنے کی غرض سے ایک جامع منصوبہ تیار کیاہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے وزیراعظم شہبازشریف کے ملک کی ترقی کے وژن کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے ملک کی معاشی صورتحال بہتر بنانے کے لئے دن رات کام کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

 

install suchtv android app on google app store