نیب کا رانا ثناءاللہ کو بڑا ریلیف

 وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ فائل فوٹو وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ

 منشیات مقدمے میں ریلیف کے بعد نیب لاہور نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف آمدن سے زائد انکوائری بند کر دی، ڈی جی نیب لاہور نے حتمی منظوری کے لیے فائل چیئرمین نیب کو بھجوا دی۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ میں چیلنچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، رانا ثناء اللہ کے خلاف نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد بھی انکوائری جاری نہیں رہ سکتی جبکہ لاہور ہائیکورٹ بھی رانا ثناء اللہ کی ضمانت کنفرم کر چکی ہے۔

نیب لاہور کے مطابق رانا ثناءاللہ کیخلاف 3 مختلف شکایات نیب کو موصول ہوئیں، 24 اپریل، 27 اپریل اور 16 اگست 2019 کو شکایات موصول ہوئیں، 3 دسمبر 2019 کو رانا ثناء اللہ کے خلاف شکایات کی ویریفکیشن مکمل ہوئی۔
ڈی جی نیب لاہور نے رانا ثناء اللہ کے خلاف انکوائری کی منظوری 20 دسمبر 2019 کو دی جبکہ رانا ثناءاللہ کے گرفتاری کے وارنٹ 9 نومبر 2020 کو جاری کیے۔

install suchtv android app on google app store