راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ حکومت سے بھی زیادہ مردہ ہے: فواد چوہدری

فواد چوہدری فائل فوٹو فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ پی ڈی ایم کی حکومت سے بھی زیادہ مردہ، بے جان اور بے وقعت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ PDM کی حکومت سے بھی زیادہ مردہ، بے جان اور بے وقعت ہے، وکٹ بنانے والوں نے بھی موجودہ سیٹ آپ بنانے والوں کی طرح بالکل نہیں سوچا کہ عوام کیا سوچے گی، امید ہے پچ بنانے والے اگلے میچ میں ایسی پچ بنائیں گے کہ فیصلہ میرٹ پر ہو۔

install suchtv android app on google app store