سودی نظام صرف مذہبی لوگوں کا نہیں سب کا مسئلہ ہے: مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان

سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سودی نظام صرف مذہبی لوگوں کا نہیں سب کا مسئلہ ہے۔

کراچی میں حرمت سود کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے کہا ہے کہ حکومت میں آنے کا یہ مطلب نہیں کہ اپنی پارٹی کا نظریہ تحلیل کردیں، پارلیمانی سیاست ،اقتدارمیں آنا منزل نہیں ہے، سودی نظام صرف مذہبی لوگوں کا نہیں سب کا مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت ٹریک پر آگئی ہے، ٹریک پر آنے کے بعد حکومت کو چلانا بھی ہے، پاکستان کا کاروباری طبقہ بھی اس کانفرنس کاحصہ بنے،پیغام دیناچاہیے کہ کاروباری طبقہ بھی ساتھ ہے، اسحاق ڈارکی جانب سے اپیلیں واپس کرنے کے اعلان پر خوشی ہوئی۔

install suchtv android app on google app store