چیئرمین پی ٹی آئی نے خود کو مظلوم بنانے کے لیے امریکی سازش کا چورن بیچا: فضل الرحمان

  • اپ ڈیٹ:
مولانا فضل الرحمان فائل فوٹو مولانا فضل الرحمان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو را، موساد اور بعض عالمی قوتوں کی مالی مدد بھی حاصل تھی، انہوں نے خود کو مظلوم بنانے کے لیے امریکی سازش کا چورن بیچا۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے بتا دیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی غیر ملکی ایجنٹ ہے اور اب یہی بات سامنے آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج اعظم خان بیان دے رہا ہے کہ سائفر ڈرامہ تھا۔ الیکشن سے متعلق پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھاکہ ہم ملک میں ہر نشست پر امیدوار کھڑے کریں گے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے جس میں انہوں نے سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سائفر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے اعترافی بیان ریکارڈ کرایا۔

install suchtv android app on google app store