وزیر اعظم آفس کو آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سمری موصول ہوگئی، وزیر دفاع کی تصدیق

خوجہ آصف فائل فوٹو خوجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کے حوالے سے سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر خواجہ آصف نے سمری موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔

خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ ’سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی ہے، انشاء اللہ باقی مراحل بھی جلد طے ہوجائیں گے‘۔

قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاک فوج میں اہم تعیناتیوں کی سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہونے کی تردید کی تھی۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے وضاحت کی تھی کہ وزیراعظم کو ابھی سمری موصول نہیں ہوئی، وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہوتے ہی تصدیق کردی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store