سارا پاکستان انتظار کررہا ہے کہ کون آرمی چیف بنے گا، کیسے بنےگا: شاہد خاقان عباسی

 مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی فائل فو ٹو مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

 مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہےکہ ضروری ہےکہ آرمی چیف کی سمری جلد آئے اور وزیراعظم اس پر جلد فیصلہ کریں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کی سمری نہ آنا آئین کی خلاف ورزی ہے، سارا پاکستان انتظار کررہا ہے کہ کون آرمی چیف بنے گا، کیسے بنےگا۔

انہوں نے کہا ضروری ہے کہ سمری جلد آئے اور وزیر اعظم جلد فیصلہ کریں جب کہ ناموں کی فہرست میں اہل شخص کا نام شامل نہ ہونا یا اہلیت نہ رکھنے والےکا نام ہونا غلط ہوگا، یہ معاملہ عدالت میں چیلنج بھی ہوسکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store